عدالت عظمیٰ نے الہ دین پارک ٹھیکے پر دینے پرپابندی عایدکردی

234

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے الہ دین پارک کسی کوبھی ٹھیکے پر دینے پر پابندی لگا دی۔کراچی رجسٹری آفس میں سماعت کے دوران عدالت نے کے ایم سی کو خود پارک چلانے کی ہدایت کی۔عدالت عظمیٰ نے الہ دین پارک شاپنگ ایریا اور پویلین اینڈ کلب آپریشن 4دن میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے انتباہ کیا کہ اگر سب ختم نہیں کیا تو پھر آپ کے ساتھ کیا ہوگا اس کااندازہ بھی نہیں۔