سیالکوٹ: ویکسین سینٹر میں عملہ کم ہونے کے سبب شہریوں کی توڑ پھوڑ

322

سیالکوٹ کے مرکزی ویکسی نیشن سینٹر پر شہریوں نے جلدی ویکسین نہ لگانے پر توڑ پھوڑ شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کے مرکزی ویکسی نیشن سینٹر پر عوام کا رش بڑھنے کی صورت میں عملہ کم ہونے کے سبب شہریوں کا ہجوم لگ گیا، عوام کوو یکسین لگوانے کے لیے کئی کئی گھنٹے ویٹنگ ایریے میں انتظار کرنا پڑرہا تھا۔

شہریوں نے ویکسی نیشن سینٹر میں عملہ کم ہونے کے سبب شدید احتجاج کیا، جس کے دوران عوام نے ویکسی نیشن سینٹر میں لگے بورڈ اور دیگر میزوں کی توڑ پھوڑ کی، جس کے بعد فورا ہی مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عوام کو سینٹر سے باہر نکال دیا اور پھر ایک ایک کرکے ویکسین لگوانے کے لیے لائن لگوائی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روزملک بھر میں 3لاکھ 69ہزار 274افراد نے ویکسین لگوائی،جس کے سبب کورونا کے مریضوں میں کمی آئی ہے، اب تک ایک کروڑ سے زائد افراد ویکسی نیشن کرواچکے ہیں۔