مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور نوازشریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں نوازشریف نے قومی اسمبلی میں ہلڑ بازی کی شدید مذمت کی۔
ٹیلیفونک گفتگو میں شہباز شریف اور نوازشریف میں ایف آئی اے میں پیشی سے متعلق مشاورت کی گئی، نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ قانونی ماہرین سے مشاورت کرکے جو بھی آپشنز ہیں ان کو استعمال کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ چینی اسکینڈل میں کوئی کردار ہی نہیں ، بلانے کا مقصد ہی نہیں بنتا ، نیب بھی تحقیقات کر چکا ہے میرے خلاف کچھ نہیں ڈھونڈ سکا جس پر نوازشریف نے کہا کہ چینی اسیکنڈل میں ایف آئی کی طلبی پر پارلیمنٹ اور ہر فورم پر مذمت کریں۔