چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں ریلوے کی تمام زمینیں واگزار کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ریلوے کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اراضی پر قبضوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریماکس دیے کہ ریلوے اراضی پر بلند وبالا عمارتیں بنا دی گئیں، زمین ریلوے مقاصد کیلئے دی گئی مگر کمرشل کر دی۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ریلوے کی زمینوں پر ہزاروں گھر بنا دیئے گئے، گلشن اقبال میں ریلوے ٹریک پر گھروں پر گھر بنا دیئے گئے، ہزار ہزار گز کے بنگلے کون خالی کرائے گا؟
چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے اپنی سوسائٹیز کی ساری زمینیں واگزار کرائے۔