پاک ایران سرحدی حکام کی راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر ملاقات

139

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)ایرانی مرزبان درجہ دوئم کی درخواست پر پاک ایران سرحدی حکام کی راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر ملاقات۔ ملاقات میں پاکستانی وفد کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی مرزبان درجہ دوئم محمد رضا اخوان نے کی۔ ملاقات میں ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے موقع پر بارڈر پر سیکورٹی اور دیگر بارڈری امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی مرزبان درجہ دوئم نے اپنے بالا حکام سے میٹنگ کرکے ملک میں صدارتی انتخابات کے بعد زیروپوائنٹ گیٹ کو کھولنے کی یقین دہانی کی۔