آصف زرداری کیخلاف نیب ریفرنسز کراچی منتقلی پرعدالت عظمیٰ میں جواب جمع

130

اسلام آباد(اے پی پی)نیب نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں ملوث آصف زرداری کے خلاف دائر نیب ریفرنسز احتساب عدالت اسلام آباد سے احتساب عدالت کراچی منتقل کرنے سے متعلق کیس میں عدالت عظمیٰ میں اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔ جواب میں بتایا گیاکہ جعلی بینک اکائونٹس کیسز میں وزیراعلیٰ سندھ ،سندھ حکومت کے وزرا،کچھ سرکاری حکام سمیت بینکرز اور بعض کاروباری افراد کے نام شامل ہیں۔ ریفرنسز احتساب عدالت کراچی منتقل ہوگئے تو نیب کو پراسیکیوشن کے گواہوں پر ملزمان کی جانب سے دبائو ڈالے جانے کا خدشہ ہے ۔