پاکستان سپر لیگ میں تیسرے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت

258

ابوظبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آؓباد یونائٹیڈ کے کولین منرو اور افتخار احمد نے کراچی کنگز کے خلاف تیسرے وکٹ کے لئے13.1 اوور میں علیحدہ ہوئے بغیر150رنز جوڑے جو پاکستان سپر لیگ میں تیسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت اور کل ملاکر چھٹی سب سے بڑی شراکت تھی۔
کراچی کنگز نے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں4 وکٹوں پر 190 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں اسلام آؓباد یونائٹیڈ کے2 کھلاڑی5.3 اوور میں41 رنز کے اسکور پر آئوٹ ہوئے تھے۔ اس کے بعد کولین منرو اور افتخار احمد نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 13.1 اوور میں علیحدہ ہوئے بغیر150رنز جوڑے اور اپنی ٹیم کو8 وکٹوں کی جیت دلائی۔ اسلام آبادیونائٹیڈ نے18.4 اوور میں 2 وکٹوں پر191 رنز بنائے تھے۔ کولین منرو نے 56 گیندوں پر12 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 88رنز بنائے جبکہ افتخار احمد39 گیندوں پر5 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے71 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔
پاکستان سپر لیگ میں اس سے پہلے تیسری وکٹ کی سب سے بڑی شر اکت کا ریکارڈ لاہور قلندر کے سہیل اختر اور بین ڈنک کے پاس تھا۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے کراچی کنگز کے خلاف لاہور میں8 مارچ 2020 کو10.5 اوور میں علیحدہ ہوئے بغیر140 رنز کی شراکت کی تھی۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں پر 187 رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں لاہور قلندرز کے 2 کھلاڑی8.2 اوور میں50 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔سہیل اختر اور بین ڈنک نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 10.5 اوور میں 140 رنز جوڑے اور اپنی ٹیم کو8 وکٹوں سے جیت دالائی۔
کولین منرو اور افتخار احمد کی13.1 اوور میں علیحدہ ہوئے بغیر150رنز کی شراکت اسلام آؓباد یونائٹیڈ کے لئے پاکستان سپر لیگ میں دوسری سب سے سب سے بڑی شراکت ہے۔شین واٹسن اور شرجیل خان کواسلام آباد یونائٹیڈ کے لئے سب سے بڑی شراکت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے لاہور قلندر کے خلاف شارجہ میں10 فروری2016 کو ہوئے میچ میں پہلی وکٹ کی شراکت میں 13.4اوور میں153 رنز جوڑے تھے۔یہ پاکستان سپر لیگ میں چوتھی سب سے بڑی شراکت بھی ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ کراچی کنگز کے شرجیل خان اور بابر اعظم کے پاس ہے۔ان دونوں کھلاڑیوں نے کراچی میں24 فروری2021 کو ا سلام آؓباد یونائٹیڈ کے خلاف پہلی وکٹ کی شراکت میں18.1 اوور میں176 رنز جوڑے تھے۔ اتنی بڑی شراکت کے باوجود کراچی کنگز کو اس میچ میں شکست ہوئی تھی۔ کراچی کنگز نے مقررہ20 اوور میں 3 وکٹوں پر 196 رنز بنائے تھے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نے19.1 اوور میں 5 وکٹوں پر 197 رنز بناکر میچ 5وکٹوںسے جیتا تھا۔