اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 18 سے 20 جون تک ترکی کا 3 روزہ دورہ کریں گے اور ترک شہر انتالیہ میں منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے۔ وزیرخارجہ انتالیہ فورم کی سائڈلائنز پر افغان، ایرانی، کویتی ہم منصب سمیت متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے خصوصی ملاقات بھی کریں گے۔