ایل این جی کیس‘ شاہد خاقان کیخلاف3 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل

120

اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں3 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی۔ جج محمد اعظم خان کی عدالت میں دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود، شاہد خاقان عباسی، وکلا صفائی بیرسٹرظفر اللہ عزیرشفیع، عمران شفیق، اخلاق اعوان اور دیگر پیش ہوئے۔دوران سماعت عبداللہ شاہد خاقان عباسی کے وکیل کی طرف سے گواہان سید ساجد رضا اور فصیح الدین، بیرسٹر ظفراللہ نے گواہ اللہ نواز، اخلاق اعوان ایڈووکیٹ نے گواہان اللہ نواز اور سید ساجد رضا پر جرح مکمل کرلی گئی۔ اس موقع پر شریک ملزمان عبدالصمد داد، حسین داد اور عامر نسیم کی طرف سے بیرون ملک سفر کی اجازت دینے سے متعلق درخواست دی گئی، جس پر نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے کہا کہ ملزمان کے نام ای سی ایل میں ہیں، جس کے لیے انہیں وزارت داخلہ سے رابطہ کرنا چاہیے۔ عدالت نے درخواستوں پر دلائل کے لیے سماعت22 جون تک کے لیے ملتوی کردی۔