اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد کی شاہراہوں پر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن سروس کا افتتاح کردیا گیا ۔ چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے سروس کا افتتاح کیا۔ ابتدائی طورپر 3 خصوصی گاڑیوں کے ذریعے شہر کی مختلف شاہراہوں پررجسٹریشن ہوگی۔ چیف کمشنر کے مطابق موبائل سروس بہارہ کہو اور ترلائی میں بھی میسر ہوگی اور ان مقامات پر ایکسائز دفتر بنایا جائے گا۔ مراکز کے قیام کا مقصد دیہی آبادی کو ان کے گھروں کے قریب سہولت فراہم کرنا ہے۔ گاڑیوں کے ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کو 30 جون تک کی رعایت دے دی گئی ہے۔