سکھر (نمائندہ جسارت) الخدمت کمیٹی کا ایک اجلاس امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر مامون الرشید ،صدر الخدمت کمیٹی سکھر ڈاکٹر عبدالمجید میمن اور جنرل سیکرٹری عبدالمالک تنیو سمیت دیگر ممبران نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر عید الاضحٰی میں مہنگائی سے پسے ہوئے غریب و مستحقین لوگوں کیلیے قربانی فی سبیل اللہ اور گوشت بینک کے لیے پلاننگ کی گئی، فیصلہ کیا گیا کہ عید الاضحٰی کے موقع پر الخدمت کی جانب سے کھالوں اور قربانیوں کے کام کو مؤثر و منظم طور پر سر انجام دیا جائیگا، جبکہ گوشت بینک کے ذریعے مستحقین تک قربانی کے گوشت کو پہنچانے کیلیے کام کیا جائے گا۔زبیرحفیظ شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کا منشور و مقصد رفاع عام اور بلا تفریق خدمت سے عبارت ہے، الحمد للہ عوام کا اعتماد الخدمت کا اثاثہ ہے ، خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔