اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک سیکورٹی فورسزکا آپریشن جاری رہے گا، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ پیر کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں وفاقی وزیر نے دہشت گردوں کی کارروائی میں ایف سی بلوچستان کے 4 اہلکاروں کی شہادت کے واقعے پر دکھ اور شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، بلوچستان پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔ ملک دشمن عناصر نے صوبے کو ٹارگٹ کر رکھا ہے۔