اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے اچھی خبر ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی نے وطن واپس نہ جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بقیہ میچز کے لیے دستیابی ظاہر کر دی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے سوشل میڈیا جاری بیان میں بتایا کہ کرکٹر حسن علی پی ایس ایل کے بقیہ میچزز میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہوں گے۔
کرکٹر حسن علی نے دو روز قبل فیملی وجوہات پر پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا تاہم اب وہ بقیہ میچز کے لیے بھی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
🚨 Update 🚨
After consultation with his family, @RealHa55an has opted to stay on with Islamabad United for the remainder of PSL 6.
Through thick and thin: #UnitedWeWin
Details here: https://t.co/RHEjayTi23#HBLPSL6 #RedHotSquad🦁 pic.twitter.com/momWclh8OP
— Islamabad United (@IsbUnited) June 14, 2021
حسن علی نے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد وطن واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیملی ایشو کی وجہ سے وطن لوٹ رہے تھے لیکن اہلیہ کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مشکل حالات میں ساتھ دیا اور کیریئر پر توجہ مرکوز کرنے کا کہا۔