لاہور (اے پی پی) احتساب عدالت میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی،دونوں سماعت میں پیش ہوں گے۔ نیب ریفرنس کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے2015ء میں36 کروڑ روپے سے مقامی آبادیوں کے نام پر اپنے نجی ملکیتی رمضان شوگر ملزکے لیے نالہ تعمیر کرکے خزانے کو نقصان پہنچایا، اس کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عاید کی جا چکی ہے۔