عمران خان کو معاشی قتل عام کی اجاز ت نہیں دیں گے ،بلاول

193

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے بجٹ 2021ء کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بجٹ کے ذریعے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیا۔ایکبیان میں بلاول نے کہا کہ سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہ بدلے، بجٹ آگیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے، اگر مہنگائی تاریخی ہے، بیروزگاری تاریخی ہے، غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہوسکتا ہے، جب پی ٹی آئی اپنا عوام دشمن بجٹ پیش کررہی تھی تو پارلیمان کے باہر سرکاری ملازمین مہنگائی کی دہائیاں دے رہے تھے، عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے،وزیراعظم عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے، بجٹ پیش کرکے عمران خان نے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیا،پیپلزپارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی۔