جماعت اسلامی راولپنڈی کے رضاکاروں کی خدمات کا اعتراف

255

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر سید ارشد فاروق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے غریب اور مستحق افراد کی امداد اور دیکھ بھال ہمیشہ ایک دینی فریضہ سمجھ کر کی ہے۔ مخیر حضرات بھی جماعت اسلامی کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ رمضان المبارک میں پی پی 16کے کارکنان نے غریب اور مستحق افراد کے لیے سستی روٹی کا انتظام کرکے خدمت خلق کی ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک میں سستی روٹی پروجیکٹ کے حوالے سے کام کرنے والے نوجوانوں کو اعتراف خدمت اسناد تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پی پی 16شمس الحق مرزا، صدر جے آئی یوتھ ضلع راولپنڈی ملک عمران، فہد صبور اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ سید ارشد فاروق نے کہا کہ خدمت کے کام بلا تفریق صرف اللہ کی رضا کے حصول کے پیش نظر کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کے ذمے داران اور کارکنان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔