دریائے جہلم میں ڈوبنے والے پی ٹی آئی رہنما اور ساتھیوں کی تلاش جاری

162

اسلام آباد راولاکوٹ (اسٹاف رپورٹر صباح نیوز) آزادجموں کشمیر کے سینئر پارلیمنٹرین و پی ٹی آئی رہنما سردار صغیر خان
چغتائی کے ساتھیوں سمیت آزادپتن میں دریائے جہلم میں ڈوب جانے والے المناک حادثے پر پاکستان اور آزادکشمیر میں دوسرے روز بھی سوگ اور افسردگی کا عالم رہا۔ پاکستان آرمی، نیوی اورسول ڈیفنس کی غوطہ خور ٹیموں نے دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رکھا تاہم دونوں گاڑیوں اور افراد کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔