فیصل آباد (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 3 روزہ تنظیمی دورے پر جمعہ کے روز فیصل آباد
پہنچیں گے جہاں وہ ڈسٹرکٹ بار سے خطاب، خطبہ جمعہ، تاجروں، صنعت کاروں، وکلا، مزدوروںاورخواتین کے وفود سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ،ضلعی و زونل ذمے داران ،جے آئی یوتھ کی ضلعی ایگزیکٹو کونسل سے بھی خطاب کریں گے۔ بعد ازاں مختلف مقامات پر ان کے اعزاز میںعشائیہ دیا جائے گا جب کہ سراج الحق اس دورے کے دوران الخدمت لیبارٹریزمیں کورونا ٹیسٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔