لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) قبو سعید خان کے قریب گاؤں بہادر مگسی میں ایک روز قبل بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کے دوران بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والا 13 سالہ ذہنی مریض الطاف ولد نثار احمد مگسی چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں دوران علاج دم توڑ گیا، ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء گاؤں لے گئے۔