راولپنڈی(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)نے آصف زرداری کی کمپنی کو زمین غیر قانونی الاٹ کرنے کے الزام میں2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان نیب کے مطابق آصف زرداری کی کمپنی پارک لین کو زمین غیر قانونی الاٹ کرنے کے جرم میں سابق سی ڈی اے رکن سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔نیب راولپنڈی نے سابق رکن سی ڈی اے میاں وحید اور سابق نائب تحصیلدار محمد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔دونوں ملزمان پر 118کنال سے زاید سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔نیب کے مطابق ملزمان نے آصف زرداری کی کمپنی پارک لین کو زمین غیر قانونی الاٹ کی تھی۔ گرفتار ملزمان کا14روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔