پاکستان سپر لیگ2021 میں چھکوں کی ڈبل سنچری

140

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں17ویںمیچ کی33ویں اننگ کے دوران چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل ہوئی۔لاہور قلندر کے ٹم ڈیوڈ نے پشاور زلمی کے تیز بولر وہاب ریاض کی گیند پرایسا کیا۔ سنگا پور سے تعلق رکھنے والے ٹم ڈیوڈ نے اپنی آئوٹ ہوئے بغیر64 رنز کی اننگ میں5 چھکے جڑے جس میں تیسرا چھکا پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں 200واں چھکا تھا۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں17ویںمیچ کے اختتام تک56 بلے بازوں نے213 چھکے مارے ہیں۔ کراچی کنگز کے شرجیل خان نے ابھی تک سب سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ انہوں نے 6 میچوں کی 6 اننگزمیں204رنز بنائے ہیں جس میں15 چھکے شامل ہیں۔لاہور قلندرز کے محمد حفیظ 6 میچوں کی6 اننگز میں12 چھکوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔کراچی کنگز کے محمد نبی اور پشاور زلمی کے شرفین ردرفورڈ 11,11چھکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے مقام پر ہیں۔ محمد نبی نے 5 میچوں میں اور شرفین ردرفورڈ نے 6 میچوں میں ایسا کیا ہے۔کراچی کنگز کے بابر اعظم اور پشاور زلمی کے شعیب ملک 9,9 چھکوں کے ساتھ ،مشترکہ طور پر5ویںمقام پر ہیں۔دونوں نے 6,6میچوں میں یہ چھکے لگائے ہیں۔ 19کھلاڑیوں نے ابھی تک 5 سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ12بلے باز7سے زیادہ چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔
کراچی کنگز کے بلے بازوں نے سب سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ اسکے 8 بلے بازوں نے 6 میچوں میں46 مرتبہ گیند کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی ہے۔ پشاور زلمی کے 10 بلے بازوں نے6 میچوں میں45 چھکے جڑے ہیں۔لاہور قلندر کے 10 بلے بازوں نے6 میچوں میں43 چھکے لگائے ہیں۔ملتان سلطانزکے9 بلے بازوں نے6 میچوں میں28 چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ کوئٹہ گلاڈیٹرز کے9 بلے بازوں نے 5 میچوں میں27 مرتبہ گیند کو بائونڈری لائین سے باہر پہنچایاہے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے بلے بازوں نے ابھی تک سب سے کم چھکے لگائے ہیں۔ اسکے 10 بلے بازوں نے 5میچوں میں24 چوکے لگائے ہیں۔
کراچی کنگزکے شرجیل خان نے ایک اننگ میںسب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد یونایٹیڈ کے خلاف کراچی میں24 فروری کو ہوئے میچ میں اپنی105 رنز کی اننگ کے دوران8 چھکے لگائے تھے۔لاہور قلندر کے محمد حفیظ نے کوئٹہ گلاڈیٹرز کے خلاف کراچی میں22 فروری کو اپنی آئوٹ ہوئے بغیر 73 رنز کی اننگ کے دوران 6 چھکے لگانے میں کامیاب رہے تھے۔ اتنے ہی چھکے کراچی کنگز کے شرجیل خان نے کراچی میں28 فروری کوکوئٹہ گلاڈیٹرز کے خلاف اپنی 64 رنز کی اننگ کے دوران بھی لگائے تھے۔
کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کراچی میں24 فروری کو ہوئے میچ میں7 کھلاڑیوں نے 18 چھکے مارے تھے جو اس ٹورنامنٹ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ ہیں۔11 بولروں پر یہ چھکے مارے گئے تھے۔ ابھی تک کسی اور میچ میں اتنے بولروں میں چھکے نہیں مارے گئے ہیں۔