کراچی (پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کراچی و کن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنمائوں کی پریس کانفرنس میں عوام سے نفرت اور بغض نظر آیا ہے، پی پی کو وفاقی حکومت کا عوام دوست بجٹ ہضم نہیں ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر جاری کردہ ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے مسائل سے متعلق پی پی رہنمائوں سے بات کی جائے تو انہیں سانپ سونگ جاتا ہے، نیب آزاد ادارہ ہے، خورشید شاہ کے معاملے پر حکومت پر تنقید شرمناک ہے، پی پی اپنے بیانیے کی وجہ سے جلد اپنی موت خود مرجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کم عقل پی پی رہنمائوں کو وزیراعظم کے ہائوسنگ منصوبے دکھائی نہیں دے رہے۔