اسلام آباد: وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہےکہ خورشید شاہ کے بیٹے کی گرفتاری سے بلاول بھٹو پریشان کیوں ہیں؟نیب کا کام ہے احتساب کرنا،خورشید شاہ کی گرفتاری شواہد کی بنیاد پر کی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول بھٹو کی حکومت اب نہیں آئے گی،ایان علی کے ذریعے جو پیسے باہر بھیجے گئے وہ سب کے سامنے ہے،خورشید شاہ نے بھی ضمانت لے رکھی ہے پھر کس بات کی پریشانی ہے، حکومت آنے کی باتیں خیالوں میں ہی رہے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی معشعیت ایکسپورٹ اور پیداوار کی بنیاد پر پائیدار ترقی کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان کو پسے ہوئے طبقات کا احساس ہے، اسی لئے احساس کیش پروگرام شروع کیا ہے۔