بلاول بھٹو کا خورشید شاہ کے بیٹے کی گرفتاری پر جارحانہ ردعمل

352

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کا کہنا ہےکہ ہمارے کارکن کے بیٹے کو گرفتا کیا گیا ہم اپنی حکومت میں آپ کے بیٹے کو گرفتار کریں گے۔

بلاول بھٹو نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کی گرفتاری پر جارحانہ رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی حکومت میں آکر سب کا احتساب کرے گی، موجودہ حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم بیٹے کے بدلے بیٹے کا اور بزرگ کے بدلے بزرگ کا کڑا احتساب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ فیگرز چھپانے سے مسائل حل نہیں ہوتے، حکومت کو تنخواہوں میں انتا اضافہ کرنا چاہیے جتنا مہنگائی میں اضافہ ہوا۔