نوابشاہ: 54 امیدواروں کی فوتی کوٹہ پر ملازمت کی منظوری

175

نوابشاہ (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی شہید بینظیر آباد ابرار احمد جعفر کی زیر صدارت فوتی کوٹے پر بھرتی کے لیے اجلاس دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالستار راٹھور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر دولت جمالی، ایم ایس پی سی اسپتال ڈاکٹر یار علی جمالی، ڈسٹرکٹ سیکنڈری ایجوکیشن قربان علی راہو سمیت دیگر کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع شہید بینظیرآباد کے مختلف محکموں میں دوران ملازمت فوت ہوجانے والے ملازمین کے بچوں کو فوتی کوٹہ کے تحت بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کے کاغذات اور تمام تر معلومات کا جائزہ لینے کے بعد انٹرویو لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی نے متفقہ رائے کے بعد تعلیم، لوکل گورنمنٹ، صحت سمیت دیگر محکموں میں 54 امیدواروں کی فوتی کوٹہ پر ملازمت کی منظوری دی۔