آزاد کشمیر الیکشن کے باعث ویکسی نیشن تیز کرنا ضروری ہے‘ اسد عمر

71

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے وفاقی حکومت بڑے ویکسی نیشن مراکز اور موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں بنائے گی۔ ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کی وجہ سے اور گلگت بلتستان
میں سیاحت کے سیزن کی وجہ سے ویکسی نیشن تیز کرنا ضروری ہے۔ دریں اثنا وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے اسلام آباد میںوفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر میں ویکسی نیشن کے عمل کو تےز کر نے پر تبادلہ خیال ہوا۔