عمران خان نے معیشت کو آئی سی یو سے نکال دیا، مراد سعید

135

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معیشت کو آئی سی یو سے نکال دیا ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن والےن پریشان ہیں، وزیراعظم انہیں کسی صورت این آر او نہیں دیں گے، آنے والے دنوں میں عوام کو خوشخبریاں ہی خوشخبریاں ملیں گی۔ جمعے کے روز مالی سال 2021-22 بجٹ اجلاس سے قبل ایوان گیلری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پریشان ہے کہ عمران خان نے معیشت کو آئی سی یو سے نکال کر بحالی کی جانب گامزن کیسے کرلیا ہے؟ اپوزیشن کے این آر او کی تمام کوششیں بھی ناکام ہوگئیں، اپوزیشن والے معیشت کو تباہ کرنا چاہتے تھے اور چاہتے تھے کہ ملک دیوالیہ ہوجائے، ان لوگوں نے بہت سی رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن یہ ناکام ہوگئے، ان کی قیادت جو کہ اشتہاری مفرور ہے اس وقت لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں ان کا واسطہ عوام سے اتنا ہی ہے جتنا انڈوں کا کلو گرام سے اور آلو کا درجن سے۔
مراد سعید