ابوظہبی(جسارت نیوز) پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں نبرد آزما ہوں گی۔ پی ایس ایل کا میلہ دوبارہ یو اے ای میں سج چکا ہے جس میں مختلف ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں۔ ہفتہ کو لیگ کا مجموعی طور پر 19 واں میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جانے والا یہ میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔پشاور زلمی کی قیادت پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر وہاب ریاض کریں گے ۔