کورونا کے باوجو برازیل کوپا کپ منعقد کر سکتا ہے، سپریم کورٹ

141

برازیلیا (جسارت نیوز)برازیل کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کووڈ -19 کی عالمی وبا کے باوجود کوپا کپ منعقد کیا جا سکتا ہے۔ عدالت کے مطابق لاطینی امریکی ممالک کے اس اہم فٹ بال کپ کے اہتمام کی خاطر ریاستوں اور میونسپلٹی حکام کو موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے خود فیصلہ کرنا چاہیے تاہم مطلوبہ حفاظتی اقدامات کے ساتھ یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ کورونا پالیسیوں پر برازیل کے صدر کے خلاف ملک میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔