نک کرگیوس فٹنس مسائل کے باعث کوئینز کلب ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

295

کینبرا (جسارت نیوز)آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس فٹنس مسائل کے باعث کوئینز کلب ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 26 سالہ آسٹریلوی کھلاڑی گردن میں تکلیف کی وجہ سے آئندہ ہفتے شروع ہونے والے کوئینز کلب ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گے ۔ کوئینز کلب ٹینس ٹورنامنٹ رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل ایک وارم اپ ایونٹ ہے ۔نک کرگیوس نے آخری بار فروری میں کھیلے گئے رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس میں شرکت کی تھی ۔