بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ تبدیلی کا اصل چہرہ ہے،بلاول

161

کراچی(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زردارینے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے، عوام پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ اکنامک سروے 2021 کے حوالے سے اپنے بیان میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ اقتصادی سروے میں غربت، بیروزگاری کا ذکر اس لیے نہیں کیونکہ ان میں تاریخی اضافہ ہوا، خیبرپختونخوا کے اندر غربت میں تاریخی اضافہ ہوا، اسی وجہ سے اکنامک سروے سے غربت کا ذکر نہیں۔بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ غربت اور بیروزگاری کے اعدادوشمار کو چھپانا اور مہنگائی کیلیے بہانہ بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے، انہوں نے کہا اگر اکنامک سروے میں عوامی مسائل کی درست نشاندہی نہیں ہوگی تو حل کیسے ہوںگے، عوام مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی صورت میں عمران خان کی نااہلی کی مہنگی قیمت کو بھگت رہے ہیں۔