اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی بجٹ میں آزاد جموں وکشمیر ، گلگت بلتستان سمیت خصوصی علاقوں کے لیے امداد میں اضافہ کردیاگیا ہے ۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر میں بجٹ 54ارب سے بڑھا کر60ارب روپے کرد یا گیا ہے ۔ گلگت بلتستان کے لیے بجٹ 32ارب سے بڑھا کر 47ارب روپے کرنے کی تجویز ہے مزید برآں سندھ کو 19ارب روپے کی خصوصی گرانٹ اور بلوچستان کو ان کے این ایف سی حصے کے علاوہ مزید دس ارب روپے فراہم کئے جائینگے۔