تعمیر ملت یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کا آغوش کالج مری کا دورہ

493
اسلام آباد: تعمیر ملت یونیورسٹی کے شعبہ بحالی اور سائنس کے ڈاکٹروں کا آغوش کالج مری کے دورے کے موقع پر حامد اطہر ملک کے ساتھ گروپ فوٹو، ڈاکٹر بچوں کا طبی معائنہ کررہے ہیں

 اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) تعمیر ملت یونیورسٹی کے شعبہ بحالی اور سائنس کے ڈاکٹروں نے الخدمت آغوش کالج مری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ڈاکٹر اور میڈیکل کے طلبہ بھی موجودتھے۔ شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے آغوش کالج مری کے بچوں کے لیے ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا، جہاں نے انہوں نے آغوش کے بچوں کی صحت کا معائنہ کیا اور انہیں مختلف دوائیں اور ورزشیں تجویز کیں۔اس موقع پر صدر الخدمت فاﺅنڈیشن اسلام آباد حامد اطہر ملک، پرنسپل آغوش کالج مری اعظم خان، شبیر کاکاخیل اور دیگر عملے نے انہیں خوش آمدید کیا۔ حامد اطہر ملک نے تعمیر ملت یونیورسٹی کے ڈاکٹروں اور سیکرٹری شعبہ بحالی و سائنس بلال کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ آغوش کالج مری بین الاقوامی سطح کا اقامتی ادارہ ہے، جہاں یتیم بچوں کورہائش، تعلیم وتربیت، خوراک اور دیگر سہولیات مفت میسر ہیں۔ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم نے آغوش کے مختلف شعبہ جات اور کلاسوں کا دورہ کیا ، جہاں انہیں آغوش کے پرنسپل نے بچوں کی سرگرمیوں اور ادارے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ شفا کے ڈاکٹر ز نے الخدمت کے آغوش کالج مری کی سرگرمیوں اور معیار تعلیم کو سراہا۔
تعمیر ملت یونیورسٹی د ورہ