عبدالقادر بلوچ کئی ماہ بعد سیاست میں‘ زرداری و بلاول سے ملاقات

168

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) چھوڑنے والے سابق گورنر بلوچستان جنرل (ر) عبدالقادربلوچ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔ عبدالقادر بلوچ مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کے کئی ماہ بعد ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں پی پی قیادت سے ملاقات کی۔آصف
زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے عبدالقادر بلوچ کی ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔زرداری ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں پی پی پی بلوچستان کے رہنما اور سینیٹر صابر بلوچ بھی موجود تھے۔گزشتہ سال 7 نومبر کو بلوچستان کے سابق گورنر عبدالقادر بلوچ اور سابق وزیراعلیٰ ثنا اللہ زہری نے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔