سکھر، سید خورشید شاہ نے سندھ ہائیکورٹ  میں درخواست ضمانت جمع کرادی

179

سکھر (نمائندہ جسارت) پی پی کے رہنما سید خورشید شاہ نے عدالت عظمیٰ سے ضمانت کی درخواست واپس لینے کے بعد سندھ ہائیکورٹ سکھر میں درخواست ضمانت جمع کرادی، جمعرات کے روز پیپلزپارٹی رہنما کے وکلا نے درخواست سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں جمع کرائی، بینچ نے درخواست چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجوا دی، درخواست کو قابل سماعت قرار دینے اور اس کی سماعت کیلئے بنچ کی تشکیل کا فیصلہ چیف جسٹس کریںگے۔