لاڑکانہ ،سعودی عرب میں جاںبحق مزدور  کے اہل خانہ نعش کی واپسی کیلیے مظاہرہ

289

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کی ممتاز کالونی کے رہائشی مرد، خواتین اور بچوں نے سعودی عرب کے شہر طائف میں جاں بحق محنت کش کی نعش کی واپسی کیلیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر افشان خاتون وگن کا کہنا تھا کہ میرا شوہر مجاہد حسین وگن گزشتہ 13 سالوں سے سعودی عرب کے شہر طائف میں رہائش پذیر ہوکر باغات میں مزدوری کرتا تھا جو گزشتہ 3 جون کے روز گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہوگئے جن کی نعش کی واپسی کیلیے7 لاکھ روپے طلب کیے جارہے ہیں جبکہ ہم غریب ہیں اتنی بڑی رقم ادا نہیں کر سکتے انہوں نے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت دیگر سے اپیل کی کہ مجاہد حسین وگن کی نعش کی وطن واپسی کیلیے اقدامات کیے جائیں۔