ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات

274

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے لاہور میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں غریب عوام کو سہولت دینے اور ایل پی جی پالیسی 2021 کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی غریب عوام کا فیول ہے۔ عرفان کھوکھر نے وفاقی حکومت کی طرف سے انصاف فری گیس ایل پی جی کارڈ اوردیگر دیہاتی علاقوں سمیت بلوچستان کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں ہر گھر کو ایک ایل پی جی گیس سلنڈر ماہانہ میسر ہوگا۔