یورپین کپ2020 کا آغاز ترکی اوراٹلی کے مابین روم میں آج11 جون سے ہونے والے میچ سے ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ گزشتہ سال ہونا تھا مگر کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔ یورپین کپ 2020 کے فائنل رائونڈ میں جن24 ٹیموں نے کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ان کو 6گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے پہلے 2 مقام حاصل کرنے والی ٹیمیں اورتیسرے مقام پر رہنے والی 4 بہتریں ٹیمیں پیری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کی حقداد بنے گی۔
گروپ اے میں اٹلی، ترکی، ویلس اور سوئٹزرلینڈ کو رکھا گیا ہے جبکہ ڈنمارک،فن لینڈ، بلجیم اور روس کو گروپ بی میں جگہ ملی ہے۔ گروپ سی نیدر لینڈ، یوکرین، آسڑیا اور نارتھ مسی ڈونیا پر مشتمل ہے جبکہ گروپ ڈی میں انگلینڈ، کروشیا، اسکاٹ لینڈ اور چیک ری پبلک ہیں۔ گروپ ای میں اسپین، سوئیڈن، پولینڈ اور سلوواکیہ کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ ایف ہنگری، پرتگال، فرانس اور جرمنی پر مشتمل ہے۔
اس مرتبہ یہ ٹورنامنٹ 11 ملکوں کے 11 مختلف شہروں میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اینے ملکوں میں یورپین کپ کھیلا جائے گا۔اٹلی میں روم میں، انگلینڈ میںلندن میں، جرمنی میں میونخ میں، آزر بائجان میں باکو میں، روس میں سینٹ پیٹر برگ میں، بلغاریہ میں بودا پیسٹ میں، اسپین میں سیول میں،رومانیہ میں بغرسٹ میں، نیدر لینڈ میں ایمسٹر ڈیم میں، اسکاٹ لینڈ میں گلاسگو میںاورڈنمارک میں کوپن ہیگن میں میچ کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کے دارالحکومتلندن میں یہ صرف انگلینڈ اپنے گروپ میچ کھیلے گی بلکہ یہاں دونوںسیمی فائنل اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ فائنل11 جولائی کو ومبلے اسٹیڈیم میں ہوگا۔
جرمنی نے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ مرتبہ یورپین کپ جیتا ہے۔ اس نے 6مرتبہ فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جس میں سے 3مرتبہ وہ فاتح رہی ہے اور3 مرتبہ اسے شکست ہوئی ہے۔اسپین نے 4 مرتبہ فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جس میں3 مرتبہ وہ فاتح رہی ہے اور ایک مرتبہ اسے شکست ہوئی ہے۔ فرانس نے 2 مرتبہ خطاب پر قبضہ کیا ہے اس نے3 مرتبہ فائنل میں داخلہ حاصل کرنے کے بعد ایسا کیا ہے۔ سوویت یونین نے 4 مرتبہ فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے مگر وہ صرف ایک مرتبہ چمپئن بنی ہے۔ چیک ری پبلک نے 2 مرتبہ فائنل میں جکہ بنائی ہے جس میں ایک مرتبہ وہ فاتح رہی ہے اور ایک مرتبہ اسے شکست ہوئی ہے۔ دفاعی چمپین پرتگال نے 2 مرتبہ فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جس میں2016 میں وہ خطاب جیتنے میں کامیاب رہی تھی جبکہ2004 میں اسے شکست ہوئی تھی۔
ہالینڈ، دنمارک اور یونان نے ایک ایک مرتبہ فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے اور ہر مرتبہ انہوں نے جیت اپنے نام کی ہے۔یوگوسلاویہ نے 2 مرتبہ اور بلجیم نے ایک مرتبہ فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے مگر وہ کبھی خطاب جیتنے میں کامیاب نہیں رہی ہیں۔
ترکی اور اٹلی کے مابین ابھی تک یورپین کپ میں 3 مرتبہ مقابلہ ہوا ہے جس میں ہر مرتبہ جیت اٹلی کو ملی ہے۔ اٹلی نے 3 میچوں میں 9 گول کیے ہیں جبکہ اسکے خلاف صرف ایک گول ہوا ہے۔اٹلی نے ترکی کے خلاف کل11 میں سے8 میچ جیتے ہیں۔ ترکی نے ابھی تک کوئی میچ میں جیتا ہے۔ دونوں کے مابین 3 میچ برابر رہے ہیں۔