معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اسد قیصر

370

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ھے۔ پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار زراعت پر خصوصی کمیٹی قائم کی۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پنجاب میں جاری میگا پروجیکٹس اور آئندہ بجٹ پر گفتگو کی گئی ۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا آئندہ بجٹ عوام اور کسان دوست ہو گا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ھے۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار زراعت پر خصوصی کمیٹی قائم کی- انہوں نے کہا مڈل مین کے کردار کا تدارک اور کسان کو سستے داموں کھاد بیج کی فراہمی سے کسان خوشحال زرعی پیداوار میں اصافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کمیٹی نے کسانوں کو رعائتی نرخوں پر قرضہ جات کی فراہمی کی سفارش کی گئی ہے۔