نوابشاہ ،بجلی ک طویل لوڈشیڈنگ ،شہری بلبلا اٹھے

175

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) نوابشاہ میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، 47 ڈگری سینٹی گریڈ پر شہریوں نے اذیت ناک دن گزارا، نئے چیف حیسکو کی تمام پالیساں دھری رہ گئیں، نوابشاہ شہری اتحاد کے اسلم شیخ، میر خالق داد بروہی، راؤ رفیق، نوابشاہ سٹیزن کمیٹی کے صدر محمد اسلم نوری سلطانی، جماعت اسلامی نوابشاہ کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی، انجمن صارفین کے چیئرمین محمد ارشد آرائیں، جنرل سیکرٹری شاکر علی، سنگھانوی لوہار نے کہا کہ نوابشاہ میں حیسکو کے ملازم ہزاروں روپے لے کر غیر قانونی کنڈا کنکشن دیتے ہیں، جرنل میٹر کو جون میں کلیئر کرنا ہوتا ہے، اس لیے بارہ بارہ گھنٹے شدید لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، جس پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نوابشاہ شہر میں سازش کے تحت لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔ نوابشاہ میں گرمی کی لہر نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جان بوجھ کر عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ نوابشاہ سٹیزن کمیٹی کے صدر محمد اسلم نوری سلطانی، جماعت اسلامی نوابشاہ کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی، انجمن صارفین کے چیئرمین محمد ارشد آرائیں، جنرل سیکرٹری شاکر علی، سنگھانوی لوہار نے جب ایکسیئن حیسکو سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ لوڈشیڈنگ وفاقی دارالحکومت میں نیپرا اور واٹر اینڈ پاور کے ادارے کنٹرول کررہے ہیں۔ ہمارے ہاتھ میں لوڈشیڈنگ کرنے یا نہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت لوڈشیڈنگ کے دورانیے کا نوٹس لے اور لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو ختم کرکے عوام کو ریلیف دیں۔