فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری راناطارق سرورانتقال کرگئے۔مرحوم کی نمازہ جنازہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسراج الحق نے پڑھائی۔ نمازجنازہ میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اظہراقبال حسن، صوبائی امیرجاویدقصوری،ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ سمیت عوامی نمائندوں، جماعت اسلامی کے کارکنوںاورشہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جنازہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ طارق سرور جماعت اسلامی کا سرمایہ تھے،زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبا سے وابستگی سے لے کرتادم آخرجماعت اسلامی سے وابستہ رہے۔انہوں نے اپنی ساری زندگی کلمہ حق کی سربلندی۔ جماعت اسلامی کے مقصد کے فروغ اور پاکستان میں اسلامی نظام کی جدوجہد میں گزاری۔ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پرنہیں ہوسکے گا۔ سراج الحق نے مرحوم کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔