لاہور (این این آئی) محکمہ ریلویز نے ملت ایکسپریس اور سرسید ٹرین حادثے کے سلسلہ میں 6 افسران کو معطل کردیا، گریڈ 18 اور گریڈ17کے 2،2،گریڈ16اور گریڈ11کے ایک ایک افسر کو معطل کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ18کے میکینکل انجینئر محمد عمران ،گریڈ18کے ڈویژنل انجینئر سکھر غلام قادر لاکھو،گریڈ17کے اسسٹنٹ ٹرانسپوٹیشن آفیسر سکھر نہال خان ،اسسٹنٹ میکینکل انجینئر عبدالعزیز ،گریڈ16کے پی ڈبلیو آئی میر پور میتھلو قاضی شمس الد ین اورسب انجینئر ٹی ایکس آر ابتسام الحسن کو معطل کردیا گیا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز خیبر میل ٹرین کے پٹری سے اترنے کے حادثے میں بھی 3افسروں کو معطل کردیا گیا جن میں ڈپٹی ڈی ایس سول کراچی شوکت علی شیخ۔ڈویژنل انجینئر ٹو کراچی مجیب الرحمن اورپی ڈبلیو آئی حیدر آباد منصور انور شامل ہیں ۔ تینوں افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔