واجد ضیا فارغ، ثناء اللہ عباسی نئے ڈی جی ایف آئی اے تعینات

634

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیاء کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ آئی جی خیبر پختون خواہ ثناء اللہ عباسی کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا ہے۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) نیشنل پولیس بیورو تعینات کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ثناء اللہ عباسی کی جگہ معظم جاہ انصاری کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے جبکہ صلاح الدین خان کو کمانڈنٹ ایف سی تعینات کردیا گیا۔