اسلام آباد: وفاقی وزیر فہمید ہ مرزا کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 17سالوں میں سندھ کا برا حال کردیا ہے،سندھ کے حکمران منشیات فروشوں کے سرپرست ہیں،سندھ حکومت نے ایک پیسہ پسماندہ علاقوں کے لیے خرچ نہیں کیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے، جس کی وجہ سے کئی بچوں کی جانیں ضائع ہوئیں،سندھ کابینہ چاہتی ہےکہ وفاق پیسے انہیں دے اور حساب بھی نہ مانگے،سندھ میں وزراء کاطرز زندگی شاہانہ ہےاور عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کے اندر اسکولوں اور اسپتالوں میں جانور بندھے ہوئے ہیں، سندھ حکومت خود ڈاکوراج کی سرپرستی کرتی ہے،جو پانی عوام پیتے ہیں سندھ کے وزرا اُس پانی کا ایک گھونٹ بھی پی کر دیکھائیں، تھر اور دادو کی عوام جانوروں سے بھی زیادہ بدترین زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت نے ارساکو کہا ہےکہ سندھ کو حصے کا پانی ملنا چاہیے، وفاقی حکومت نے سندھ میں بے شمار ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔