اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر مقدمات اور ریفرنس اسلام آباد نیب عدالت سے کراچی نیب عدالت میں منتقل کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے ہیں کہ
عدالت کے سامنے صرف ایک ہی ایشو ہے،سپریم کورٹ کے حکم پر ریفرنس اسلام آباد میں دائر ہوئے،سپریم کورٹ کے حکم پر نظر ثانی بھی خارج ہوگئی،کیا دوسری نظر ثانی ہو سکتی ہے، کیا ریفرنسز پر اب بھی کاروائی جاری ہے؟معاملہ کی سماعت جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کی۔دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ نے دلائل دیے کہ عدالت کا نوٹس گزشتہ رات ملا نیب نے اپنا جواب تیار کرلیا ہے،ریفرنسز پر ابھی کاروائی جاری ہے،عدالت کے سامنے چھ ایشوز ہیں،سپریم کورٹ میں کیس آنے کے بعد پانچواں ریفرنس بھی دائر ہو چکا ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ایک موقع ریمارکس دیے کہ نیب کے جواب کا ابھی ہم نے جائزہ نہیں لیا،کوشش کریں گے کیس کی جون میں ہی دوبارہ سماعت ہو سکے۔بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کر دی گئی ہے۔