پی ٹی آئی نے تین سال میں پنجاب کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا،حمزہ شہباز

338

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تین سال میں پنجاب کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا ہے،تین سال میں پنجاب کے ساتھ وہی تباہی ہورہی ہے جو9سال میں پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں کی،پنجاب کی کمزوری پاکستان کی کمزوری ہے، پنجاب اور پاکستان سے محبت رکھنے والے جتنا جلد سمجھ جائیں بہتر ہوگا ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پنجاب کی معاشی و انتظامی اور زرعی کمزوری و پسماندگی کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان دشمنوں کو ہو گا ۔پی ٹی آئی کے دور میں وفاق کے قابل تقسیم محاصل میں سے پنجاب کے حصے میں 11 فیصد کمی ہوئی ،مالی سال 2019-20 کے 1601 ارب کے مقابلے میں پنجاب کے لئے رواں مالی سال 2020-21 میں 1432 ارب مختص ہوئے ،اس کٹوتی کے ساتھ ملنے والا بجٹ بھی پنجاب حکومت کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا اور اسے استعمال نہیں کیاجاسکا ۔