اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہکلہ سے ڈی آئی خان روٹ رواں سال کے آخر میں کھول دیا جائے گا۔ اگلے سال آواران سے خضدار تک شاہراہ پر کام شروع کریں گے، خوشاب سے بھی آواران تک بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ ماضی میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کو پیچھے رکھا گیا۔انہوں نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ منصوبوں کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ ہے۔ ہکلہ ڈی آئی خان روٹ آئندہ 3 سے 4 ماہ میں کمیشن ہو جائے گی۔ ڈی آئی خان سے آگے ژوب کوئٹہ سیکشن پر کام شروع ہوچکا ہے۔ ہکلہ ڈی آئی خان روٹ آئندہ 3 سے 4 ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔