صوابی، منشیات فروش خاتون ہیروئن فروخت کرتے ہوئے گرفتار

167

صوابی(این این آئی)ایس ایچ او تھانہ صوابی سب انسپکٹر عجب درانی اور ان کی ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش یوسف شاہ کی زوجہ کو ھیروئن فروخت کرتے ھوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے گھر سے 635 گرام ہیروئن بھی برآمد کرلی۔ایف آر آر درج ملزمہ مسماۃ (ر) کو گرفتاری کہ بعد مردان سنٹرل جیل خواتین سیل میں بند کردیا۔ ضلع صوابی,مین سٹی تھانہ کی حدود اور ڈی پی او آفس کے قریب محلہ فقیر آباد میں برسوں سے منشیات کا کاروبار کرنے والے یوسف شاہ کی زوجہ مسماۃ (ر) کو گذشتہ رات اس وقت گرفتار کیا جب وہ ڈرگ کی ڈیلیوری کرنے کی تیاری کر رھی تھیں,صوابی پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر مذکورہ ملزمہ کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ سرچ وارنٹ کے بعد گھر کی تلاشی لیکر 635 گرام ھیروئن بھی برامد کی۔ تھانہ صوابی کے اسٹیشن ھاؤس آفیسر محمد عجب خان درانی نے میڈیا کو بتایا کہ یوسف شاہ ڈرگ ڈیلنگ میں کافی عرصہ سے ملوث ھے اور کء دفعہ اس کے خلاف قانونی کارروائی ھوچکی ھے لیکن وہ پھر بھی یہ دھندا کرتا ھے آج وہ گھر پر موجود نہیں تھا جبکہ اس کی زوجہ گھر پر تھی اور منشیات فروخت کر رھی تھی, صوابی پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی کی ھدایت پر چھاپہ مارا اور ان سپاٹ واردات کے بعد ملزمہ کو منشیات سمیت گرفتار کیا۔ ملزمہ کو دیگر قانونی کارروائی کے بعد مردان سنٹرل جیل پہنچادیا گیا ھے جسکے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔