ایران کی جانب سے جوہری  سمجھوتے کی پاسداری یقینی نہیں‘ امریکا

179

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے 2015ء کے جوہری معاہدے کی پاسداری کے حوالے سے کچھ ہیں کہاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ معاملہ غیرواضح ہے کہ ایران جوہری سمجھوتے کی پاسداری کے لیے مطلوبہ اقدامات پر آمادہ ہے یا نہیں۔ ہم یہ نہیں جانتے کہ کیا ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ایران نے جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو اس کے خاتمے کا وقت چند ماہ تک محدود ہوکررہ جائے گا۔