بلاول کا اربن فارسٹ بکرا منڈی میں تبدیل ہوگیا‘خرم شیر

90

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے ایک بیان میںکہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کچھ ماہ قبل لیاری ایکسپریس وے کے قریب اربن فارسٹ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ بلاول زرداری اور مراد علی شاہ یہاں 26 کلو میٹر کا اربن فارسٹ بنانے کا دعویٰ کرکے گئے تھے۔ بلاول کا اربن فارسٹ بکرا منڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔ بلاول عیدالاضحی پر مال بنانے کی تیاری کررہے ہیں۔ بلاول نے اربن فارسٹ کی زمین ٹھیکے پر دے دی ہے جلد یہاں آبادی بھی بنادی جائے گی۔